BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 January, 2007, 23:45 GMT 04:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی سپیکر کا فوجیں واپس بلانےکامطالبہ
نینسی پلوسی
نینسی پلوسی امریکہ کی پہلی خاتون سپیکر ہیں
امریکی ایوان نمائندگان کی نئی سپیکر نینسی پلوسی نے عراق سے امریکی افواج کی واپسی شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں جیت کے بعد امریکی کانگریس کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی صدر جارج بُش عنقریب عراق کے بارے میں اپنی نئی حکمت عملی میں وہاں مزید ہزاروں فوجی بھیجنے کی خواہش کا اعلان کریں گے۔

کانگریس کی نئی سپیکر نے کہا کہ صدر بُش کو ایک ایسا منصوبہ وضح کرنا چاہیے جس کے تحت عراقی امن و امان کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں اور خطے میں استحکام کا بھی باعث ہو۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مسز پلوسی کے خیالات نو منتخب ڈیموکریٹس میں پائے جانے والے اتفاق رائے کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ کی عراق میں مداخلت کم ہونی چاہیے۔

خارجہ کمیٹیاں
 دونوں ایوانوں میں امور خارجہ کی کمیٹی پر حزب اختلاف کا کنٹرول ہو گا جو صدر بش کی عراق پر پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے

ڈیموکریٹس نے بارہ سال کے بعد ایک بار پھر کانگریس کا کنڑول سنبھالا ہے اور جیسا کہ امید کی جا رہی تھی کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی نینسی پلوسی امریکہ کی تاریخ میں ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہوئی ہیں۔

نینسی پلوسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’آج ہم اپنے ملک کو ایک نئے دھارے پر ڈال رہے ہیں‘۔

کانگریس میں خاتون سپیکر کے انتخاب کے علاوہ ایک اور نئی بات کانگریس کے ایک نمائندے کا بائبل کی بجائے قرآن پر حلف لینا ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق کانگریس میں طاقت کی یہ تبدیلی وائٹ ہاؤس کے حکام کے لیے چیلنج بھی بن سکتی ہے۔ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ صدر بش کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنی فوجیں عراق سے واپس بلائیں۔

سینیٹ میں نئے لیڈر ہیری ریڈ کا تعلق نیواڈا سے ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ بہت محنت کریں گے اور قانون ساز ادارے کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کم سے کم اجرت میں اضافے اور عام امریکی کے صحت، تعلیم اور توانائی کی مدوں میں اخراجات کم کرنے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

دونوں ایوانوں میں امور خارجہ کی کمیٹی پر حزب اختلاف کا کنٹرول ہو گا جو صدر بش کی عراق پر پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد