BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 November, 2006, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈونلڈ رمزفیلڈ کو مقدمات کاسامنا
رمزفیلڈ
رمزفیلڈ کو مڈٹرم انتخابات کے بعد مستعفی ہونا پڑا
سابق امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کو خلیج گوانتانامو اور عراق میں کی جانے والے جنگی جرائم کے سلسلے میں جرمنی میں مقدمات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایک امریکی ادارے’ سنٹر فار کونسٹیٹیوشنل رائٹس‘ نے یہ مقدمہ جرمنی میں دائرکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کیوبا میں ایک سعودی شہری اور بغداد میں گیارہ عراقیوں کو حراست میں لینے کا معاملہ شامل ہے۔

جرمن قانون میں دنیا کے کسی خطے میں بھی ہونے والی زیادتیوں کی شکایت درج کی جا سکتی ہے اور ان پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ اسی ادارے نے 2004 میں بھی یہ شکایت درج کرائی تھی مگر اس وقت اسے خارج کر دیا گیا تھا۔

اس ادارے کا کہنا ہے کہ گوانتانامو اور عراق کی ابوغریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں کے محرک رمزفیلڈ تھے۔ وکیلوں کے اس گروپ کا کہنا ہے کہ رمزفیلڈ نے ذاتی طور پر قیدیوں پر تشدد کی اجازت دی تا کہ ان سے معلوماتحاصل کی جا سکیں۔

رمزفیلڈ کے علاوہ امریکی اٹارنی جنرل البرٹوگونزالیز اورسی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جارج ٹینیٹ کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ وکیلوں کے اس گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ شکایت جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر کے پاس منگل کے روز درج کرائی جائے گی۔

پراسیکیوٹرز کو پھر یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ اسے خارج کر دیا جائے یا اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ چوالیس سال تک مختلف سیاسی عہدوں پر کام وا لے ڈونلڈ رمز فیلڈ ڈیموکریٹ پارٹی کی انتخابی فتح کا پہلا نشانہ بنے۔

پینٹاگون نے ابھی تک اس سلسلے میں بیان جاری نہیں کیا۔ امریکہ اپنے دفاع میں یہ کہتا رہا ہے کہ اس نے کبھی بھی معلومات حاصل کرنے کے لیے تشدد کا سہارا نہیں لیا۔

ابوغریب میں ہونے والے تشدد کا پتا تب چلا تھا جب اس سے متعلق کچھ تصاویر منظر عام پر لائی گئیں۔

اسی بارے میں
رمزفیلڈ کی جگہ باب گیٹس
08 November, 2006 | آس پاس
ڈونلڈ رمزفیلڈ کون؟
08 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد