BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 November, 2006, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیموکریٹ ’سینٹ میں بھی غالب‘
صدر بُش
ریپبلکن پارٹی کے شکست کے لیے عراق جنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی نے ورجنیا میں سینٹ کی سیٹ جیت کر ایوان بالا میں بھی برتری حاصل کر لی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ریاست ورجینیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کے جم ویب نے حکمران ریپبلیکن جماعت کے جارج ایلن کو 7,236 ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوان نمائندگان میں پہلے ہی برتری حاصل کر لی ہے اور اسی دوران وزیردفاع ڈانلڈ رمزفلڈ بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں وسطی مدت کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے لیے عراق کی جنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

الیکشن حکام نے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کی جیت کی تصدیق نہیں کی ہے اور سرکاری طور پر ابھی مقابلہ جاری ہے۔

اگر یہ سیٹ ڈیموکریٹ نے جیت لی تو اسے کانگریس کے دونوں ایوانوں پر مکمل غلبہ ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق کم ووٹوں کے فرق کی وجہ سے سینٹ کی اس نشست کا حتمی نتیجہ آنے میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور ہارنے والا امیدوار دوسری مرتبہ گنتی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

اگر ریپبلیکن جماعت نے یہ سیٹ جیت لی تو اس سے سینٹ میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے سینٹروں کی تعداد پچاس پچاس ہو جائے گا لیکن نائب صدر ڈک چینی کی ووٹ کی بدولت سینٹ پر کنٹرول ریپبلیکن جماعت کا ہی رہے گا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج نے امریکہ میں سیاسی منظرنامہ بدل دیا ہے اور صدر بُش کی صدارت کے آخری دو سال پہلے سالوں کے مقابلے میں بہت مختلف ہوں گے۔

سینٹ اور اس کی کمیٹیوں پر کنٹرول سے ڈیموکریٹک پارٹی کو عالمی معاہدوں کی تصدیق اور صدر کی طرف سے سپریم کورٹ سمیت مختلف عہدوں کے لیے نامزدگیوں کی منظوری کا اختیار مِل جائے گا۔

سینٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیری ریڈ نے ورجنیا میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں نئی سمت میں سفر شروع کرنے کے لیے دو ٹوک فیصلہ دیا ہے‘۔ ’امریکیوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ گزشتہ چھ سالوں کی ناکامیوں سے تنگ آ گئے ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد