BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 November, 2006, 15:17 GMT 20:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟
فتح کا جشن
ڈیموکریٹس فتح کا جشن مناتے ہوئے
امریکہ میں سینیٹ اور سٹیٹ گورنرشپ کے لیئے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں کون کون رہا فاتح اور کس کس کو شکست کا سامنا رہا، یہ جاننے کے لیئے بی بی سی آن لائن نے یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔

فاتح: جیب بش

ڈیموکریٹس، سخت انتخابی مہم چلانے کے باوجود فلوریڈا کی گورنرشپ لینے میں ناکام رہے۔ ریپبلکنز نے با آسانی اپنے مد مقابل امیدوار بل ماک برائڈ کو ہرا دیا اور یوں کامیابی صدر بش کے بھائی جیب بش کے حصے میں آئی۔

شکست یافتہ: کیتھلین کینیڈی

رابرٹ کینیڈی کی بیٹی کیتھلین کینیڈی میری لینڈ کی گورنر بننے میں ناکام رہیں۔ ان کے مخالف امیدوار ریپبلکنز کے رابرٹ الرچ تھے۔ کیتھلین کینیڈی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے انتخابات میں حصہ لیا اور اگر وہ جیت جاتیں تو کینیڈی خاندان کی پہلی خاتون گورنر ہوتیں۔

شکست یافتہ: والٹر مونڈیل

سابق ڈیمو کریٹ نائب صدر کو بہت کم ووٹوں سے اپنے مد مقابل ریپبلکن نارم کولمین سے شکست کا سامنا رہا۔

فاتح: گیری ڈیوس

کیلیفورنیا کے گورنر گیری ڈیوس نے اپنے مدمقابل ریپبلکن بل سائمن کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اگرچہ انہیں بجٹ کے مسائل اور توانائی کے بحران سے غیر مناسب طریقے سے نمٹنے کے مسائل درپیش تھے۔

شکست یافتہ: میکس کلے لینڈ:

جارجیا میں ریپبلکن امیدوار سیکسبی چیمبلس نے ڈیموکریٹ کے میکس کلے لینڈ کو شکست دی۔

میسوری میں کلیئر میکاسکل کی فتح میں خواتین ووٹروں کا بڑا ہاتھ رہا

فاتح: کیتھلین ہیرس:

فلوریڈا کی سیکرٹری آف سٹیٹ کیتپرین ہیرس نے ساراسوتا علاقے میں با آسانی نشست جیت لی۔

شکست یافتہ: ژان کارناہین:

ریپبلکن کے امیدوار جم ٹیلنٹ کی فتح سے ان کی جماعت کو سینیٹ کی 50 نشستیں حاصل ہوگئی ہیں۔ ڈیموکریٹس کی شکست یافتہ امیدوار کارنا ہین نے دو سال قبل اپنے مرحوم شوہر کی نشست جیت کر تاریخ بنائی تھی۔ ان کے شوہر انتخابات سے دو ہفتہ قبل جہاز کے حاثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

شکست یافتہ: ٹام سٹکلینڈ:

ریپبلکن سینیٹر وائن ایلرڈ نے اپنے مد مقابل ٹام سٹکلینڈ کو شکست دے کر 1996 کے انتخابات کی تاریخ دہرائی ہے۔

فاتح: الزبتھ ڈول

ریپبلکنز کی سابق وزیر ٹرانسپورٹ اور شکست یافتہ صدارتی امیدوار باب ڈول کی اہلیہ نے شمالی کیلیفورنیا میں سینیٹ کی نشست کے لیئے کلنٹن کے سابق ساتھی ارکائن بولز کو شکست دی۔

شکست یافتہ: ٹم ہچیسن:

ارکانسس میں سینیٹ کے ڈیموکریٹ امیدوار مارک پرائر کے لیئے یہ ایک ناقابل یقین فتح تھی۔ ٹم ہچیسن کی مقبولیت میں کمی اس وقت آئی تھی جن انہوں نے اپنی 28 سالہ شادی شدہ زندگی کا اختاام کرتے ہوئے اپنی بیوی کو طلاق دے کر ایک نوجوان خاتون سے شادی کرلی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد