کانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست ورجینیا میں سینٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ جم ویب کی جیت نے امریکی کانگریس میں ایوان نمائندگان کے ساتھ ساتھ سینٹ میں بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ ورجینیا میں سینٹ کی نشست کے حوالے سے جاری اعصاب شکن تجسس اس وقت ختم ہوگیا جب ریپبلیکن امیداوار جارج ایلن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ کامیاب ہونے کے بعد اپنے پرجوش حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جم ویب کا کہنا تھا کہ صدر بش کو ’ظالمانہ‘ ریپبلیکن طور طریقے ختم کر دینے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے پاس بہت زیادہ اختیارات جمع ہوگئے ہیں جنہیں اب کانگریس کو واپس لوٹانا ہے۔ جم ویب کی جیت کے بعد سو نشستوں پر مبنی سینٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی تعداد انچاس ہوگئی ہے، جبکہ ریپبلیکن پارٹی کو بھی اتنے ہی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ باقیماندہ دو نشستیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے پاس ہیں۔ تاہم دونوں آزاد امیدواروں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس
کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اکثریت حاصل ہو جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ صدارت کے آخری دو سال جارج ڈبلیو بش کے لیے مشکل ثابت ہونگے۔ سینٹ میں کامیابی سے کانگریس کی اہم کمیٹیوں میں ڈیموکریٹس کو غلبہ حاصل ہو جائے گا اور وفاقی اخراجات بھی ان کے کنٹرول میں آ جائیں گے۔ ادھر صدر بش نے ایوان نمائندگان کی متوقع سپیکر نینسی پلوسی سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سیاستدان اپنے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر عراق میں (امریکی) کامیابی کے لیے کوشش کریں۔ صدر بش کا کہنا تھا ’میں اپنے اصول تو ترک نہیں کرونگا لیکن نئی تجاویز کے لیے میں تیار ہوں‘۔ یاد رہے کہ نینسی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں عراق کے حوالے سے امریکی پالیسی کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے اسے تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق انتخابی نتائج نے جان بولٹن کے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ رہنے کے امکانات کافی کم کر دیئے ہیں۔ جان بولٹن کی اقوام متحدہ کے لیے نامزدگی کے حوالے سے صدر بش کو کافی تنقید کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں رمزفیلڈ کی جگہ باب گیٹس08 November, 2006 | آس پاس امریکہ میں پہلی خاتون سپیکر 08 November, 2006 | آس پاس امریکی انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟08 November, 2006 | آس پاس ریپبلکن پارٹی کے انتخابی اجلاس میں ۔۔۔30 October, 2006 | آس پاس اوہائیو: امریکہ کی انتخابی نبض03 November, 2006 | آس پاس کانگریس انتخاب اور مسلمان امیدوار28 October, 2006 | آس پاس وسط مدتی انتخابات اور دو امریکی ووٹر05 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||