BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 October, 2007, 07:28 GMT 12:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین غیرملکیوں سمیت پانچ گرفتار

بنوں
بنوں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس نے تین غیر ملکیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکیوں کے پاسپورٹ کے مطابق دو غیر ملکیوں کا تعلق آذربائیجان اور ایک کا تعلق ترکی سے ہے جبکہ مقامی باشندے بنوں کے رہائشی ہیں۔

بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ افراد پیر کو ایک ٹیکسی میں پشاور سے بنوں آ رہے تھے کہ بنوں شہر میں داخل ہونے سے مخبری پر تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے ناکہ بندی کر دی۔

پولیس کے سربراہ کے مطابق جب پولیس نے موٹر کار کو روکا اور کار میں سوار پانچوں افراد سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ ان میں سے تین افراد اردو یا پشتو زبان نہیں بول سکتے۔ جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان سے غیرملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے جن پر ان کے نام اسمعیل ولد رحمت سکنہ استنبول ترکی الوین عباس ولد یاور توفیق اوگلو اور میر احد ولد امیر اسمعیل آذربائیجان لکھا ہوا ہے۔

تھانہ ٹاؤن شیپ پولیس نے تینوں غیر ملکیوں کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ تینوں غیر ملکیوں کو سول جج نمبر تین بنوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے غیرملکیوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ بنوں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے جہاں مقامی طالبان نے گزشتہ چندہ ماہ میں کئی مرتبہ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد