سوات: خودکش حملہ نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک کار بم خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار سمیت نوافراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں چھ عام شہری شامل ہیں۔ سوات میڈیا سینٹر کے ترجمان میجر امجد اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی دوپہر تقریباً ایک بجے کے قریب نینگ والئی گاؤں میں سڑک کے کنارے قائم سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ ان کے مطابق ایک مبینہ خودکش حملہ آوار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرائی جس سے ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ ان کے بقول دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور پانچ عام شہری ہلاک جبکہ ایک دوسرا پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر پولیس اور فرنٹئیر کور کے اہلکار تعینات تھے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اے ایس آئی بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تقریباً دو ہفتے قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے سوات کی تین تحصیلوں کا کنٹرول راتوں رات چھوڑنے کے بعد یہ پہلا دھماکہ ہے۔ کچھ روز قبل شدت پسندوں نے ذرائع ابلاغ کو ایک آڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے دھمکی دی تھی کے سکیورٹی فورسز کے خلاف ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بیان میں عام شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز کا ساتھ نہ دیں اور ان کی چیک پوسٹوں کے قریب بھی نہ جائیں ورنہ نقصان کی صورت میں وہ ذمہ دار نہیں ہونگے۔ سوات میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے تمام اہم علاقوں کا انتظام سنبھالنے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ شورش ختم ہوگئی ہے تاہم تازہ واقعہ سے علاقے میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’ناجیہ ٹاپ فوجی قبضے کے بعد‘05 December, 2007 | پاکستان ’آپریشن مذاکرات ناکام ہونے پر کیا‘ 04 December, 2007 | پاکستان طالبان روپوش، حکومت بھی غائب30 November, 2007 | پاکستان بارہ سوسکول بند، تقریباً دو لاکھ طلباء متاثر25 November, 2007 | پاکستان سوات میں ووٹنگ، ایک بڑا چیلنج27 November, 2007 | پاکستان سوات: طالبان کے مورچے خالی27 November, 2007 | پاکستان حکومت کی ذمہ داری عوام نے نبھائی26 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||