BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 May, 2008, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں اب اکتالیس رکنی کابینہ

سندھ اسمبلی
پیپلز پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں اکثریت ہونے کے بعد بھی ایک بڑی کابینہ بنائی گئی ہے
سندھ کی صوبائی کابینہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے تیرہ وزراء سمیت مزید بیس وزراء کو شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم صوبائی حکومت کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے۔

گورنر ہاؤس میں جمعرات کی شام کو گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ان بیس وزراء سے حلف لیا، جن میں پیپلز پارٹی کے بھی سات وزراء شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء میں عادل صدیقی، رؤف صدیقی، صغیر احمد، شعیب بخاری، ڈاکٹر محمد علی شاھ، فیصل سبزواری، خالد بن ولایت، ڈاکٹر زبیر احمد، نادیہ گبول، رضا ہارون، عبدالحسیب، شیخ محمد افضل، عسکری نقوی اور دو مشیر خواجہ اظہار الحسن اور غلام حیدر راہو شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا میں مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں، زاہد بھرگڑی، علی نواز شاہ، رفیق انجنیئر، علی مردان شاہ، آغا تیمور اور ڈاکٹر موہن لال شامل ہیں۔

بِیس وزراء کی شمولیت کے بعد صوبائی کابینہ اکتالیس اراکین پر مشتمل ہوگئی ہے۔ جس میں پانچ خواتین اور چار اقلیتی وزراء شامل ہیں۔

سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد بدھ کو اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کو محکمۂ صحت، صنعت وتجارت، انفارمشین ٹیکنالوجی، ماحولیات اور متبادل توانائی، کھیل، نوجوانوں کے امور، دیہی ترقی، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، اوقاف، بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائسز اور انسانی حقوق کی وزارتیں دی گئیں۔

سینیئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ وزارتیں کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہیں۔اصل بات خِواہش اور نیت کی ہوتی ہے۔

سندھ میں مسلم لیگ ق کی گزشتہ حکومت نے اتحادیوں کو راضی رکھنے کے لیے بیالیس اراکین پر مشتمل پر کابینہ تشکیل دی تھی، جس پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں تنقید کرتی رہی تھیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبے میں اکثریتی جماعت ہونے کے بعد بھی ایک بڑی کابینہ بنائی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد