14 رکنی پنجاب کابینہ نے حلف اٹھایا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب حکومت میں پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے آٹھ اور پیپلز پارٹی کے چھ وزراء نے منگل کو حلف اٹھایا۔ پنجاب کے گورنر خالد مقبول نے ان وزراء سے حلف لیا۔ جن وزراء نے حلف اٹھایا ان میں مسلم لیگ نواز کے چودھری عبدالغفور، حاجی احسان الدین قریشی، ملک ندیم کامران، احمد علی اولکھ، ملک محمد اقبال چنڑ، کامران مائیکل، رانا ثنا اللہ خان اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وزراء میں حاجی محمد اسحٰق، نیلم جبار چودھری، تنویر اشرف کائرہ، تنویر الاسلام، فاروق یوسف گھرکی اور محمد اشرف خان سوہنا شامل ہیں۔ حلف برداری کے دوران مسلم لیگ نواز کے وزراء نے بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ مسلم لیگ نواز کے دو وزراء رانا ثنا اللہ خان اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن ممبر پنجاب اسمبلی نہیں ہیں۔ اور ان کو آئین کے مطابق مقررہ مدت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں مخلوط حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ کابینہ میں پینتیس وزراء شامل ہوں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ باقی وزرراء ضمنی انتخابات کے بعد کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف پہلے ہی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں اور پارٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ میاں شہباز شریف کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں ضمنی انتخابات: تاریخ میں تبدیلی17 April, 2008 | پاکستان لاہور: نئے وزیراعلٰی کی حلف برداری12 April, 2008 | پاکستان ’سیاسی‘ مقدمات کے خاتمے کا اعلان14 April, 2008 | پاکستان پنجاب میں سپیکر و ڈپٹی بلا مقابلہ11 April, 2008 | پاکستان پنجاب: اعلٰی افسران کی فہرستیں تیار03 April, 2008 | پاکستان اعتزاز کی مہم خود چلاؤں گا: شہباز14 March, 2008 | پاکستان پنجاب: دو تہائی اکثریت کا مظاہرہ08 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||