ضمنی انتخابات: تاریخ میں تبدیلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےالیکشن کمیشن نے ملک میں ضمنی انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کیا ہے اور ان انتخابات کی پولنگ تین جون کی بجائے اٹھارہ جون کو ہوں گی۔ یہ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی آٹھ اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تیس نشستوں پر ہوں گے۔ جمعرات کوسیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جاری ہیں اور ان حالات میں سیاسی جماعتوں کے لیے یہ مشکل ہے کہ وہ ان ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اُمیداروں کو ٹکٹ جاری کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سہولت کے لیے ضمنی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ضمنی انتحابات کے شیڈول میں ردو بدل کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ ان انتخابات کے لیے اُمیدوار اپنے کاعذات نامزدگی پندرہ اپریل سے چھ مئی تک جمع کروا سکتے ہیں۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال سات مئی سے تیرہ مئی تک ہوگی۔ کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں سترہ مئی تک جمع کروائی جاسکتی ہیں جبکہ ٹربیونل کی طرف سے ان درخواستوں پر فیصلہ چوبیس مئی کو ہوگا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ چھبیس مئی ہے جبکہ اسی روز اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی جبکہ ان انتخابات پر پولنگ اٹھارہ جون کو ہوگی۔ قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے دو نشستوں پر پہلی مرتبہ انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ ایک سو انیس اور دو سو سات ہے جہاں پر اُمیدواروں کی موت کی وجہ سے وہاں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو این اے 207 سے اُمیدوار تھیں لیکن ستائیس دسمبر کو ان کی ہلاکت کے بعد اس حلقے میں انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کے اُمیدوار طارق بانڈے کی وفات کے بعد اس حلقے میں انتخابات نہیں ہوئے تھے ۔ قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی چھ نشتیں ان ارکان قومی اسمبلی نے خالی کی ہیں جو کہ اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایک سے زیادہ نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔ ان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے جاوید ہاشمی سرفہرست ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں سے انہوں نے اپنے آبائی شہر ملتان کی سیٹ اپنے پاس رکھی ہے جبکہ لاہور اور راولپنڈی کی نشستیں انہوں نے خالی کر دی ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کے جن حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں صوبہ پنجاب کے سترہ، صوبہ سندھ کے تین، بلوچستان کے بھی تین اور صوبہ سرحد کے سات حلقے شامل ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ان ضمنی اتنخابات میں حصہ لینے کے لیے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ | اسی بارے میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان14 April, 2008 | پاکستان ’الیکشن: مواقع یکساں نہیں تھے‘ 16 April, 2008 | پاکستان مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مؤخر05 March, 2008 | پاکستان حتمی نتائج پانچ مارچ سے پہلے28 February, 2008 | پاکستان پی پی پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے27 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||