پی پی پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ مسلم لیگ قاف دوسرے اور مسلم لیگ نواز تیسرے نمبر پر ووٹ حاصل کر سکی ہے۔ ان انتخابات میں بیالیس جماعتوں اور اتحادوں نے حصہ لیا تھا۔ پاکستان الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق انتخابات میں تین کروڑ چوالیس لاکھ اٹھائیس ہزار لوگوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ملک میں اہل ووٹروں کی تعداد آٹھ کروڑ، نو لاکھ دس ہزار ہے، جن میں مرد ووٹر چار کروڑ، تریپن لاکھ اور خواتین ووٹروں کی تعداد تین کروڑ، ستاون لاکھ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں ایک کروڑ ستانوے لاکھ جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے ستانوے لاکھ نواسی ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب اسمبلی کے لیے چورانوے لاکھ اسی ہزار، سندھ سے پینتیس لاکھ چوراسی ہزار، سرحد سے پانچ لاکھ اٹھاون ہزار اور بلوچستان اسمبلی کے لیے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ووٹ ملے ہیں۔ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ قاف نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے حاصل کیے گئے ووٹوں کی تعداد اناسی لاکھ بانوے ہزار ہے۔ صوبائی اسمبلیوں میں سے پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ قاف نے تمام جماعتوں سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں جن کی تعداد اٹھاون لاکھ گیارہ ہزار ہے، سندھ سے گیارہ لاکھ بتیس ہزار، سرحد سے چار لاکھ سینتیس ہزار اور بلوچستان سے چار لاکھ اڑتالیس ہزار ملے ہیں۔ مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کے لیے اڑسٹھ لاکھ اٹہتر ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے پچپن لاکھ دس ہزار، سندھ کے لیے ایک لاکھ تینتیس ہزار، سرحد کے لیے دو لاکھ اٹھہتر ہزار اور بلوچستان اسمبلی کے لیے پندرہ ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد امیدواروں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ قومی اسمبلی کے لیے ان کی تعداد سینتیس لاکھ اکیس لاکھ ہے اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے پنجاب سے بتیس لاکھ چھتیس ہزار ، سندھ سے دو لاکھ تیرہ ہزار، سرحد سے سات لاکھ چالیس ہزار، بلوچستان سے تین لاکھ تینتالیس ہزار ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے ان کے ووٹوں کی تعداد پچیس لاکھ چوہتر ہزار ہے، جبکہ چاروں صوبوں میں سے سندھ اسمبلی کے لیے پچیس لاکھ بیاسی ہزار، پنجاب کے لیے بائیس ہزار، سرحد کے لیے تین ہزار اور بلوچستان اسمبلی کے لیے پانچ ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے چھٹے نمبر پر ووٹ حاصل کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے سات لاکھ سینتالیس ہزار، اور صوبائی اسمبلیوں سے پنجاب کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار، سندھ میں سے اکیاسی ہزار، سرحد سے چار لاکھ باہتر ہزار، بلوچستان اسمبلی کے لیےدو لاکھ تین ہزار ووٹ حاصل کیے۔ | اسی بارے میں مشرف مخالفوں کی عددی قوت کامظاہرہ27 February, 2008 | الیکشن 2008 نواز لیگ، پنجاب پر ہی زور دیا22 February, 2008 | الیکشن 2008 پچیس ارکان نواز لیگ میں شامل26 February, 2008 | الیکشن 2008 ’مشرف کو بتا دو ایک دن بھی انتظار نہیں کریں گے‘27 February, 2008 | الیکشن 2008 اقتدار کی منتقلی میں دیر کیوں؟26 February, 2008 | الیکشن 2008 دو تہائی اکثریت یا امریکی دباؤ25 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||