حتمی نتائج پانچ مارچ سے پہلے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پانچ مارچ سے قبل عمومی اور مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرکے قومی و صوبائی اسمبلیوں کو بھجوا دیا جائےگا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئےالیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور محمد دلشاد نے بتایا کہ عمومی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نتائج کے حتمی اعلان کی منظوری کے لیے یکم مارچ کو الیکش کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد دس روز کے اندر تمام امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کے پاس انتخابی اخراجات جمع کرانے کے پابند ہیں۔ ان کے مطابق انتخابی اخراجات جمع کرانے کے لیے اٹھائیس فروری آخری تاریخ ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قانون کے مطابق انتخابات کے چودہ روز بعد کمیشن کو حتمی نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق تو الیکشن کمیشن کو تین مارچ تک اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے لیکن کمیشن نے یکم مارچ کو اس سلسلے میں اجلاس بلا رکھا ہے۔ کنور محمد دلشاد نے امید ظاہر کی کہ یکم مارچ کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ ان کے بقول قانون کہتا ہے کہ جس روز حتمی نتائج کا اعلان ہوگا اس کے تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو اپنی پسند کی پارٹی میں شمولیت کرنی ہوگی۔ اور آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد جس جماعت کی عددی اعتبار سے جو بھی پوزیشن بنے گی اسی بنا پر اس جماعت کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی ساٹھ اور اقلیتوں کی دس مخصوص نشستیں ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی چھیاسٹھ اور اقلیتوں کی آٹھ نشستیں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی انتیس اور اقلیتوں کی نو نشستیں۔ سرحد اسمبلی میں خواتین کی گیارہ اور اقلیتوں کی تین اور بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی بائیس اور اقلیتوں تین نشستیں ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پانچ مارچ مخصوص نشستوں کا اعلان کر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو بھجوا دیا جائے گا جس کے بعد حکومت حلف برداری کے لیے تاریح کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری کے بعد خالی ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا عمل شروع ہوگا۔ جو کہ ان کے بقول حلف برداری کے تقریباً دو ماہ کے اندر انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا۔ | اسی بارے میں چار حلقوں کے نتائج کا اعلان مؤخر23 February, 2008 | پاکستان پی پی پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے27 February, 2008 | پاکستان ’انتخابات:مداخلت پر کارروائی‘17 February, 2008 | پاکستان الیکشن کوریج، پی ٹی وی پر تنقید06 February, 2008 | پاکستان ’پوسٹل بیلٹس 4 کے بجائے18 لاکھ‘02 February, 2008 | پاکستان انتخابات میں فوج، فیصلہ جلد01 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||