کراچی:سینیٹ کے لیے نامزدگیاں جمع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹ کی پچاس خالی نشستوں پر چار مارچ کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمن ملک سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدواروں نے کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں رحمن ملک کے علاوہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک، گل محمد لاٹ، اسلام الدین شیخ، مولا بخش چانڈیو، ڈاکٹر کھٹومل جیون، سید فیصل رضا عابدی اور الماس پروین شامل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر قمرالزماں چوہدری نےان امیدواروں سے کاغذات وصول کیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر پیر مظہر الحق اور صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار علی مرزا کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے فاروق ایچ نائیک نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبہ سندھ کی گیارہ نشستوں پر انتخاب بلامقابلہ ہوگا۔ گزشتہ روز متحدہ قومی موومینٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد وفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹس بابر غوری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومینٹ کے مابین سینیٹ کے انتخابات کے لیے مفاہمت ہے اور اسی کے تحت کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستیں ہیں اور اب تک گیارہ امیدواروں نے ہی کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے آٹھ اور متحدہ قومی موومینٹ کے تین امیدوار شامل ہیں۔ غالب امکان ہے کہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج یعنی جمعہ کو آخری دن ہے۔ | اسی بارے میں ن لیگ امیدواروں کے نام جاری12 February, 2009 | پاکستان متحدہ، امیدواروں کی نامزدگی 12 February, 2009 | پاکستان سینیٹ انتخابات، کہاں کون جیتے گا؟09 February, 2009 | پاکستان کابینہ کے پوشیدہ وزیر09 February, 2009 | پاکستان ’کاغذات منظوری پر اپیل نہیں‘08 February, 2009 | پاکستان سینیٹ ٹکٹوں کے لیے دوڑ دھوپ تیز07 February, 2009 | پاکستان چار مزید وزراء، تریسٹھ کی کابینہ26 January, 2009 | پاکستان سینیٹ انتخابات کی بھاگ دوڑ11 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||