BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 January, 2009, 17:32 GMT 22:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چار مزید وزراء، تریسٹھ کی کابینہ

چار نئے وزراء کی شمولیت کے ساتھ وفاقی کابینہ کی کُل تعداد تریسٹھ ہو گئی ہے
وفاقی کابینہ میں سوموار کے روز توسیع کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزراء نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا ہے۔

چار نئے وفاقی وزراء میں دو متحدہ قومی موومنٹ اور دو جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے ارکان شامل ہیں۔

نئے وزراء سے صدر آصف علی زرداری نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔

چار نئے وزراء کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے ساتھ وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیران کی کُل تعداد تریسٹھ ہو گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے دو وزراء میں فاروق ستار اور بابر غوری ہیں جبکہ جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے اعظم سواتی اور مولانا عطا الرحمان شامل ہیں۔ تاحال ان وزراء کے محکموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر ہیں جبکہ بابر غوری ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں اور ان کی مدت دس مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

اعظم سواتی آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور ان کا شمار امیر ترین سینیٹر میں ہوتا ہے۔ مولانا عطا الرحمان رکن قومی اسمبلی ہیں اور مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ اہم عہدوں پر فائز چار مشیران قومی اسمبلی کے اراکین نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ تین نومبر دو ہزار آٹھ کو کابینہ میں بائیس نئے وزراء اور اٹھارہ وزرائے مملکت شامل کیے گئے تھے تو اس وقت خیال کیا جا رہا تھا کہ کابینہ میں ایم کیو ایم کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم وزارتوں کی تقسیم میں اختلافات کے باعث ایم کیو ایم شامل نہیں ہوئی۔

اسی بارے میں
یہ سب ممکن تھا!
27 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد