’کاغذات منظوری پر اپیل نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے بقول سینیٹ کے انتخابات میں وہ امیدوار جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوجائیں وہ دادرسی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے روبرو اپیل دائر کرسکتے ہیں تاہم کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر نہیں ہوسکتی۔ خیال رہے پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں امیدواروں کے کاغدات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی صورت میں اعلیْ عدالت میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔ سیکرٹری دلشاد کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی پچاس نشستوں پر چار مارچ کو انتخابات ہونگے جبکہ پانچ مارچ کو چیف الیکشن کمشنر حتمی نتائج کا نوٹیفکیش جاری کریں گے۔ پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے کل ارکان کی تعداد ایک سو ہے جبکہ پچاس ارکان اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے ہیں۔ان میں چاروں صوبوں سے گیارہ گیارہ، قبائلی علاقوں سے چار اور اسلام آباد سے دو سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔ سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کے 18 سینیٹرز اس سال ریٹائر ہو رہے ہیں۔متحدہ مجلس عمل کے سینیٹروں کی تعداد 6، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹروں کی تعداد 5، متحدہ قومی موومنٹ کے 3 جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے منتخب ہونے والے 4 سینیٹرز اس سال مارچ میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس سال مارچ میں ریٹائر ہونے والوں میں سینیٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کاملی علی آغا، سابق حکمراں جماعت
ریٹائر ہونے والے میں مشرف کابینہ کے وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا اور وزیر اطلاعات نثار ممین کے علاوہ سات خواتین بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے پچاس ارکان گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ نئے سینیٹر بارہ مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ان نے بتایا کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ کے لیے صوبائی اسمبلی کے عمارتوں میں ہونگے اس مقصد کے لیے متعلقہ اسمبلیوں کے سیپکرز کو چھٹیاں لکھ دیں گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جنرل نشست کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی اور ٹیکنوکریٹس اور علماء کی نشست کے لیے سبز رنگ کے بیلٹ پیرز جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بتایا کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ چار مارچ کو صبح چار بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ | اسی بارے میں سینیٹ ٹکٹوں کے لیے دوڑ دھوپ تیز07 February, 2009 | پاکستان سینیٹ انتخابات چار مارچ کو05 February, 2009 | پاکستان ریٹائر سینیٹروں کا نوٹیفکیشن جاری24 January, 2009 | پاکستان سینیٹ انتخابات کی بھاگ دوڑ11 January, 2009 | پاکستان پچاس سینیٹر آئندہ مارچ ریٹائر ہونگے26 December, 2008 | پاکستان اپنے سینیٹرز کے خلاف ایکشن 03 September, 2008 | پاکستان سینیٹ میں قائدِ ایوان مستعفی22 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||