پچاس سینیٹر آئندہ مارچ ریٹائر ہونگے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو اور وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک سمیت پچاس سینیٹر آئندہ سال مارچ میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جنوری کی پہلے ہفتے میں سینیٹ کی ان نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا اور بارہ مارچ کو نئے سینیٹر حلف لیں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ کا الیکٹورل کالج جو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں پر مشتمل ہے، مکمل ہے ۔ دس فروری اور گیارہ مارچ کے درمیان میں ان پچاس نشتسوں پر انتخاب ہوں گے، ان میں گیارہ نشستیں ہر صوبے کی ہیں، چار فاٹا اور دو اسلام آباد کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد بارہ مارچ کو نئے سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔ سینیٹ کی ویب سائیٹ پر موجود معلومات کے مطابق مارچ دو ہزار نو میں سینیٹ کے چیئرمین محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک، اٹارنی جنرل آف پاکستان سردار لطیف کھوسہ، مولانا عبدالغفور حیدری، مشاہد حسین سید، نثار میمن، خالد رانجھا، اقبال ظفر جھگڑا، مولانا سمیع الحق، پروفیسر ساجد میر، حاجی محمد عدیل، آغا پری گل، علامہ عباس کمیلی، انیسہ زیب خیلی، بابر غوری، چودھری انور بھنڈر، محمد علی بروہی، حافظ عبدالمالک قادری، امین دادا بھائی، انور بیگ، رضا محمد رضا اور ظفر چودھری سمیت پچاس سینیٹر رٹائرڈ ہوجائیں گے۔ سینیٹ کے ان انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ کو منتخب کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں میں اس وقت مختلف صورتحال ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ جبکہ اے پی ڈی ایم میں شامل مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے بائیکاٹ کے باعث وہ ان انتخابات سے باہر رہیں گی۔ | اسی بارے میں پی ٹی وی چیئرمین: تنخواہ، مراعات28 August, 2008 | پاکستان سینیٹ: بلوچستان پالیسی پر تنقید25 August, 2008 | پاکستان جنرل کیانی کے بیان کا خیر مقدم11 September, 2008 | پاکستان نصیرآباد:’رپورٹ ایک ماہ میں دیں‘12 September, 2008 | پاکستان سینیٹ وفد کی عافیہ سے ملاقات08 October, 2008 | پاکستان حملے پارلیمان کی توہین: ربانی24 October, 2008 | پاکستان ’غیرت کے نام پر قتل کو اہمیت دو‘31 October, 2008 | پاکستان ’بیس سالوں کے لیے منصوبہ بندی تیار‘13 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||