سینیٹ وفد کی عافیہ سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی سنیٹروں کے ایک وفد نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں افعانستان میں امریکی سیکیورٹی اور حکومتی اہلکاروں پر مبینہ قاتلانہ حملے کے الزمات میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان سینٹروں کا وفد سینیٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کی قیادت میں امریکی دورے پر منگل کے صبح پہنچا جہاں اس نے ٹیکساس ریاست میں ایک نفسیاتی مرکز میں زیر معائنہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں سینٹر مشاہد حسین کے علاوہ خاتوں سینیٹر سعدیہ عباسی، سینٹرز ایس ایم ظفر اور سینٹر محمد طلحہ بھی شامل ہیں- امریکہ کا دورہ کرنے والا چار رکنی پاکستانی سینیٹروں کا وفد منگل کو رات گئے نیویارک پہنچ رہا ہے جہاں بدھ کی دو پہر وہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جارہے ہیں۔ دو سری طرف پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے سیکرٹری شاہد کامریڈ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو اپنے ایک ٹیلفون پیغام میں کہا ہے کہ، بقول انکے، امریکہ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی امریکہ کا دورہ کرنے والے سینیٹروں سے سخت نالاں ہے کیونکہ سید مشاہد حسین کی پارٹی کی ہی حکومت میں ڈاکٹر عافیہ سمیت پاکستانیوں کو غائب کردیا گيا تھا- انہوں نے کہا کہ ایسے سینٹروں کو پاکستانی قومی خزانے سے امریکہ کا دورہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔ | اسی بارے میں ڈاکٹر عافیہ کا جیل میں طبی معائنہ13 August, 2008 | پاکستان پارلیمانی وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ15 August, 2008 | پاکستان ’عافیہ پیاری سی لڑکی تھی۔۔۔‘06 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کیس کی سماعت ملتوی04 September, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ، بچوں کی رہائی کی امید19 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||