ڈاکٹر عافیہ کیس کی سماعت ملتوی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمے کی سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت عدالت میں ان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی۔ اب ان کے خلاف مقدمے کی سماعت بائیس ستمبر کو ہو گی اور اسی سماعت کے دوران ان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اس وقت امریکی سکیورٹی اہلکاروں پر انہی کی رائفل چھین کر فائرنگ کی تھی جب ان سے گرفتاری کے بعد تفتیش کی جا رہی تھی۔ استغاثے کا کہنا ہے کہ اسی دوران پستول سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے ڈاکٹر عافیہ زخمی ہو گئیں۔ گزشتہ پیشی کے دوران عدالت نے ان کا طبی معانہ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ گزشتہ منگل کو ان کے وکیل ایلین وٹفیلڈ شارپ کو ملی۔ |
اسی بارے میں عافیہ کے حق میں ڈاکٹروں کا مظاہرہ16 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کا جیل میں طبی معائنہ13 August, 2008 | پاکستان عافیہ کی عدالت میں دوسری پیشی12 August, 2008 | پاکستان عافیہ سے پاکستانی حکام کی ملاقات09 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے علاج کی اپیل09 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے طبی معائنے کا حکم11 August, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||