BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 August, 2008, 04:56 GMT 09:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر عافیہ کے علاج کی اپیل

ڈاکٹر عافیہ
ڈاکٹر عافیہ کی گمشدگی کے حالات کی تحقیقات اور اس دوران انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے
انسانی حقوق کی ایشائی تنظیم دی ایشین ہیومن رائٹس کمیشن نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری طبی علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انٹرنیٹ پر جاری کئی گئی ایک اپیل میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم کو معلوم ہوا ہے کہ گولی کے زخم اور ایک گردہ نکالے جانے کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔

انسانی حقوق کی ایشائی تنظیم ( اے ایچ آر سی ) نے، جس کا صدر مقام کولمبو میں ہے، امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی گمشدگی کے حالات کی تحقیقات کرے اور اس دوران انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

حالیہ اپیل میں بتایا گیا ہے کہ عوامی دباؤ کے بعد امریکی حکام نے ڈاکٹر عافیہ کی گرفتاری ظاہر کی ہے اس سے قبل امریکہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ رواں سال ماہ فروری میں عافیہ کو پاکستان لایا گیا تھا تاکہ انہیں اس بات کے لیے قائل کیا جائے کہ وہ القاعدہ کے مبینہ اہم رہنما خالد شیخ محمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں۔

اے ایچ آر سی کے مطابق امریکہ میں گیارہ ستمبر واقعے کے مبینہ ملزم خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہونے کے بعد حکام کو ڈاکٹر عافیہ کی مدد کی ضرورت تھی تاکہ اس الزام کو ثابت کیا جاسکے۔ مطلوبہ بیان حاصل کرنے کے لیے کراچی میں انہیں بہیمانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے مطابق امریکی حراست کے دوران ڈاکٹر عافیہ کا ایک گردہ بھی نکال لیا گیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کی قریبی تصویر سے یہ محسوس کیا جاسکتا ہے کہ ان پر کس قدر بری طریقے سے تشدد کیا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہیں، ان کے ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے اور وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت ایک بیٹا ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ موجود تھا تاہم کراچی سے 2003 کو ان کی گمشدگی کے وقت موجود ان کے دیگر دو بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

’ہلو برادر ٹائپ ‘
ڈاکٹر عافیہ کس طرح کی خاتون ہیں؟
قیدی نمبر650
ڈاکٹر عافیہ کیس، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری
قیدی نمبر650
ڈاکٹر عافیہ، حبس بے جا کی درخواست منظوور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد