BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 August, 2008, 03:04 GMT 08:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر عافیہ کے حق میں مظاہرہ

مظاہرہ
مظاہرین ڈاکٹر عافیہ کی فوری رہائی اور تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے
امریکی عدالت میں امریکی فوجیوں پر قاتلانہ حملے کے الزامات کا سامنا کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں ایک مظاہرہ ہوا جس سے بعض ارکان پارلیمنٹ اور ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

اسکے علاوہ ڈاکٹر فوزیہ کے معاملے کی بازگشت پاکستانی سینیٹ اور دفتر خارجہ میں بھی سنائی دی۔ انسانی حقوق کی ایشیائی تنظیم نے بھی ایک بیان کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ کی ضمانت پر رہائی اور امریکی کانگریس سے انکی پانچ سالہ پراسرار گمشدگی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

چلچلاتی دھوپ میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں عام لوگوں، بعض سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران گاہے بگاہے جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین آمنہ مسعود اور ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جذباتی تقریروں کے دوران اپنے پیاروں کی تصاویر چوم چوم کر روتے رہے۔

اس مظاہرے کا اہتمام اسلام آباد کے ڈاکٹرز اور انجیئرز کی تنظیم نے کیا تھا۔ ڈاکٹر فوزیہ اس مظاہرے میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے آئیں تھیں۔

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ انہیں کسی سے کوئی شکوہ نہیں کرنا کیونکہ وہ اپنی بہن کے معاملے کو اللہ کی عدالت میں لیجائیں گی اور وہاں ان لوگوں کا گریبان پکڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے کہا گیا تھا کہ اگر عافیہ امریکی تحویل میں ہیں تو میں مطمئن رہوں کہ کم از کم انکے ساتھ وہاں بدسلوکی تو نہ ہو گی لیکن دیکھو میری بہن کے ساتھ کیا کیا ہوا ہے۔ ’ کون سی ایسی بدسلوکی ہے جو امریکی جیل میں ان کے ساتھ نہیں کی گئی۔‘

ڈاکٹر عافیہ
ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ان کی بہن کے ساتھ بہت زیاتی ہوئی ہے

ڈاکٹر فوزیہ کا پانچ سال سے لاپتہ اپنی بہن کے لیے کیا جانے والا یہ پہلا عوامی احتجاج تھا۔

اس اجتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور راولپنڈی بار کے صدر سردار عصمت اللہ نے بھی خطاب کیا لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ر افتخار چیمہ نے اپنی تقریر میں بہت واضح مؤقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ حاضرین میرے اس مطالبے کی حمایت کریں کہ صدر مشرف پر عافیہ صدیقی کو اغوا کرنے اور حبس بیجا میں رکھنے پر مقدمہ چلایا جائے اور انہیں پھانسی دی جائے۔ جسٹس ریٹائرڈ افتخار کے اس بیان پر پنڈال کافی دیر تک ’مشرف کو پھانسی دو‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اس سے قبل سینیٹ کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر بحث رہا جب حکومتی اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض سینیٹرز نے پاکستانی شہری کی گرفتاری اور امریکی عدالت میں اس پر مقدمے کے بارے میں حکومت سے جواب طلبی کی۔ قائد ایوان رضا ربانی نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی گمشدگی اور گرفتاری سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن حکومت اس معاملے پر اپنی کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ اس بارے میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی بعد دوپہر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان سے گرفتار نہیں کیا گیا اور ان کی گرفتاری میں پاکستانی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ادھر انسانی حقوق کی ایشائی تنظیم نے ایک بیان میں امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گمشدگی کے حالات کی تحقیقات کرے اور اس دوران انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

’ہلو برادر ٹائپ ‘
ڈاکٹر عافیہ کس طرح کی خاتون ہیں؟
قیدی نمبر650
ڈاکٹر عافیہ کیس، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری
قیدی نمبر650
ڈاکٹر عافیہ، حبس بے جا کی درخواست منظوور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد