ڈاکٹر عافیہ کا جیل میں طبی معائنہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی حکومت اور سکیورٹی اہلکاروں پر مبینہ طور پر ایم فور رائفل سے قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں نیویارک میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ڈاکٹروں نےجیل میں طبی معائنہ کیا ہے۔ یہ بات ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے خاندان کی وکیل ایلین وٹفیلڈ شارپ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتائی ہے۔ منگل کی شام بوسٹن سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایلین وٹفیلڈ شارپ نے بتایا کہ دو گھنٹہ قبل انہیں ڈاکٹر عافیہ کے طبی معائنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک کے جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا طبی معائنہ، عدالت کے حکم کے مطابق، ڈاکٹروں نے کیا اور مزید معائنے کے لیے ڈاکٹروں نے انکا سی ٹی سکین کروانے کا کہا ہے۔ سی ٹی اسکین میں ، وکیل ایلین شارپ کے مطابق‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے زخموں کی گہرائي کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جن کے خلاف امریکی حکومت کی طرف سے دائر فوجداری مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے ایک پولیس تھانے میں امریکی حکومتی اور سکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کیا تھا اور سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے پستول کے جوابی فائر میں وہ زخمی ہوئي تھیں۔ اس بارے میں عافیہ صدیقی کی وکیل ایلین شارپ نے دعویٰ کیا کہ زخمی عافیہ صدیقی کی آنت اور ایک گردہ ناکارہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو ڈاکٹر عافیہ کے خلاف امریکی حکومت کے مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے تب آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انکا طبی معائنہ کسی سندہ یافتہ ڈاکٹر سے کروانے کا حکم دیا تھا جسکی تعمیل میں منگل کی صبح ڈاکٹر عافیہ کا ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا۔ ایلیین شارپ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کی آئندہ سماعت تین ستمبر کو ہونگی لیکن وہ نہیں کہہ سکتیں کہ اس دن انکی ضمانت کی درخواست بھی سماعت ہوگي کہ نہیں۔ وکیل ایلین شارپ کا کہنا ہے کہ وہ دو ہزار تین سے ڈاکٹر عافیہ اور انکے خاندان کی وکیل ہیں اور نیویارک کی وفاقی عدالت میں بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی دفاعی وکیل الـزبیتھ فنک کی معاونت کررہی ہیں۔ |
اسی بارے میں عافیہ سے پاکستانی حکام کی ملاقات09 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے علاج کی اپیل09 August, 2008 | پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے طبی معائنے کا حکم11 August, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||