BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 August, 2008, 18:24 GMT 23:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عافیہ سے پاکستانی حکام کی ملاقات

ڈاکٹر عافیہ
’عافیہ صدیقی لاغر اور پریشان حال نظر آ رہی تھیں‘
امریکی حکومتی اور سکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان میں مبینہ قاتلانہ حملے کے الزام میں نیویارک کی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں پاکستانی سفارتکاروں نے ملاقات کی ہے۔

یہ بات نیویارک میں عافیہ صدیقی کی وکیل الزبتھ فنک نے مقامی میڈیا کو بتائی ہے۔ الزبتھ فنک نے بتایا ہے کہ سنیچر کی صبح وہ نیویارک کے بروکلین ڈیٹنشن سنٹر میں قید ڈاکٹر عافیہ سے نیویارک میں پاکستانی نائب قونصل جنرل ثاقب رؤف اور واشنگٹن سے آنے والے ایک پاکستانی سفارتکار کی ملاقات کے دوران موجود تھیں۔

اطلاعات کے مطابق ، عافیہ صدیقی لاغر اور پریشان حال نظر آ رہی تھیں۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتی نمائندوں نے جیل انتظامیہ اور امریکی حکام سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی آئین و قوانین کے مطابق سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

بعد میں مقامی میڈیا نے نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے ذرا‏ئع سے بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت نے امریکی حکام سے کہا ہے وہ نیویارک اور واشنگٹن میں موجود سفاتکاروں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائيں گے کہ دوران مقدمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ان کے کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل الزبتھ فنک نے جیل انتظامیہ سے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے مذہبی عقائد اور عبادات کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

ڈاکٹر عافیہ کی وکیل کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ نے پاکستانی سفارتکاروں سے اپنی گرفتاری سے قبل یا بعد کے حالات پر بات نہیں کی کیونکہ امریکی قوانین کے مطابق، ان کی طرف سے کی گئی کوئی بھی بات ان کے خلاف کسی بھی عدالت یا کورٹ آف لاء میں پیش کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے میں پاکستانی حکومت دلچسپی لے رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکہ میں اپنے سفارتخانے کو ڈاکٹر عافیہ کے کیس کو مانٹیر کرنے کی بھی ہدایات دی ہوئی ہیں۔

’ہلو برادر ٹائپ ‘
ڈاکٹر عافیہ کس طرح کی خاتون ہیں؟
قیدی نمبر650
ڈاکٹر عافیہ کیس، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری
قیدی نمبر650
ڈاکٹر عافیہ، حبس بے جا کی درخواست منظوور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد