سینیٹ میں قائدِ ایوان مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما وسیم سجاد قائد ایوان کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفی سنیچر کو نگران وزیر اعظم میاں محمد سومرو کو اسلام آباد میں ایک ملاقات میں پیش کیا جو سرکاری اعلامیے کے مطابق منظور بھی کر لیا گیا۔ وسیم سجاد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارلیمانی روایات کے مطابق کیا ہے تاکہ نئے وزیر اعظم سینیٹ میں اپنی مرضی کا قائد ایوان منتخب کر سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر نگران وزیر اعظم کا ان کے دورِ حکومت میں ان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی سینیٹ اور ملک میں جمہوری اور پارلیمانی روایات کو مضبوط کرنے کے لیے خدمات کی تعریف کی۔ چھیاسٹھ سالہ وسیم سجاد اسٹیبلشمنٹ کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔ وہ تین مرتبہ سینٹ کے چیئرمین کے علاوہ وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ بطور پیشہ وکیل ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ انیس سو پچاسی میں سینٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وسیم سجاد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی جماعت سے مشورے کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پارلیمانی روایت ہے کہ نئے وزیراعظم اپنی مرضی کے رکن کو قائد ایوان مقرر کرتے ہیں۔تاہم یہ واضع نہیں کہ ایک ایسے نئے وزیر اعظم جس کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں آیا وہ یہ تقرری کر سکتا ہے کہ نہیں۔ ادھر زلزلے سے متاثرہ ادارے ایرا کے سربراہ الطاف سلیم نے بھی نگران وزیر اعظم سے ایک ملاقات میں اپنی استعفی پیش کر دیا ہے۔ | اسی بارے میں اسمبلی اجلاس، میلے جیسا سماں17 March, 2008 | پاکستان بلوچستان:ق لیگ پی پی پی کی حامی21 March, 2008 | پاکستان فہمیدہ مرزا سپیکر، فیصل ڈپٹی سپیکر 19 March, 2008 | پاکستان تین اسمبلیوں کے اجلاس طلب22 March, 2008 | پاکستان نئی اسمبلی کااجلاس، سخت سکیورٹی16 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||