BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 March, 2008, 15:00 GMT 20:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب

سندھ اسمبلی
سرحد اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کیا گیا ہے
سرحد، سندھ، بلوچستان اور پنجاب اسمبلیوں کے اجلاس بالتربیت دو، پانچ، سات اور نو اپریل کو طلب کر لیے گئے ہیں۔

چاروں صوبوں کے گورنروں کی جانب سے جاری کیے گئے اعلانات کے مطابق سرحد اسمبلی کا اجلاس دو اپریل، سندھ اسمبلی کا اجلاس پانچ اپریل کو، بلوچستان کا اجلاس سات اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس نو اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے سندھ اسمبلی کا اجلاس پانچ اپریل کو صبح گیارہ بجے طلب کرنے کی اطلاع آئی۔

جس کے بعد سرحد کے اجلاس کو طلب کیے جانے کی اور پھر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کی اطلاع آئی۔

تینوں اسمبلیوں کے پہلے اجلاسوں میں نو منتخب ارکان اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سید مظفر علی شاہ اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت جمال شاہ کاکڑ کریں گے جب کہ صوبہ سرحد میں صورتِ حال ماضی کے کئی مواقع کے مانند قدرے مختلف ہے۔

صوبہ سرحد کے سکریٹری قانون شاہد نسیم کے بقول صوبہ سرحد میں گزشتہ سال اے پی ڈی ایم کے فیصلہ کے تحت سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے استعفوں کے بعد گورنر سرحد نے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب ایوب جان کو نو منتخب اراکین سے حلف لینے اور ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے نامزد کیا ہے۔

صوبہ سرحد کے ایک سو چوبیس کے ایوان میں عوامی نیشنل پارٹی پچاس اراکین کی حمایت کے ساتھ سرِفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے جسے تینتیس اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

صوبہ میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے۔ حکومت سازی کے فارمولہ کے مطابق اے این پی کو وزارت اعلی کے علاوہ ڈپٹی سپیکر کے عہدہ کے علاوہ بارہ وزارتیں جبکہ پیپلز پارٹی کو سپیکر شپ اور نو وزارتیں دی جائیں گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سات اپریل کو طلب کیا گیا ہے

سندھ میں پیپلز پارٹی نے 130 جنرل نشستوں میں سے 71 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر رہی ہے جس نے 37 نشستیں حاصل کی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ق نے دس اور مسلم لیگ فنکشنل نے سات نشتیں جیتی ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پیپلز پارٹی نے دو دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حیدرآباد کی ایک نشست پر آزاد امیدوار نے فتح حاصل کی ہے جو کہ پورے صوبے میں صوبائی اسمبلی کے حلقے سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے واحد امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے سید قائم علی شاہ کو نامزد کیا ہے جب کہ صوبائی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف نثار احمد کھوڑو کو سپیکر اور پیر مظہرالحق کو پارلیمانی لیڈر کے عہدوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی قاف لیگ اور دیگر تمام جماعتیں ایک ہونے کا اعلان کر رہی ہیں۔

جمعہ کو کوئٹہ میں قاف لیگ کے دیگر اراکین نے پارلیمانی لیڈر اور رکن صوبائی اسمبلی جعفر مندوخیل اور سینیٹر سعید ہاشمی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بعد اس وقت تریسٹھ ارکان کے ایوان میں پیپلز پارٹی کو باسٹھ اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لیے کسے نامزد کیا جائے گا۔

گورنرپنجاب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس نو اپریل کو طلب کرلیا ہے۔گورنر پنجاب کی ترجمان کے مطابق نو اپریل طلب کئے گئے اجلاس میں پنجاب اسمبلی نومنتخب ارکان اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے سبکدوش ہونے والے سپیکر چودھری افضل ساہی نئے ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لیں گے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان تین سو تہتر ارکان اسمبلی پر مشتمل ہے جس میں مسلم لیگ نواز کے ایک سو پینسٹھ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سو پانچ ، مسلم لیگ قاف کے چھیاسی ، مسلم لیگ فنکشنل کے چار اور متحدہ مجلس عمل کے ارکان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن’الیکشن 2008‘
قبل از الیکشن عمل غیرمنصفانہ: مبصرین
الیکشن باکسانتخاب پر خدشات
اٹھارہ فروری انتخابات، خدشات برقرار
اسی بارے میں
مشرف مستعفی ہو جائیں: زرداری
19 February, 2008 | الیکشن 2008
حصص بازار میں غیر معمولی تیزی
19 February, 2008 | الیکشن 2008
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد