فہمیدہ مرزا سپیکر، فیصل ڈپٹی سپیکر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کی نئی سپیکر منتخب ہوگئی ہیں اور پارلیمان کے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خاتون سپیکر منتخب ہوئیں ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی تو پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کی نامزد امیدوار فہمیدہ مرزا نے 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ق) کے امیدوار سردار اسرار ترین نے 70 ووٹ حاصل کیے۔ سپیکر کے لیے ووٹنگ کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف شریک نہیں ہوئے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی مصروفیات کی وجہ سے ووٹ دینے نہیں آسکے۔ فہمیدہ مرزا کے پولنگ ایجنٹ کے فرائض گجرات سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی قمرالزمان کائرہ اور سردار اسرار کے ایجنٹ کے طور پر عبدالوسیم نے خدمات سرانجام دیں۔ پولنگ کے لیے دو بوتھ بنائے گئے جبکہ شفاف بیلٹ باکس ایک ہی رکھا گیا۔ سپیکر کے انتخاب کے دوران نماز ظہر کا وقفہ کیا گیا اور بعد بعد میں جب دوبارہ ووٹنگ شروع ہوئی تو ایک اور نو منتخب رکن حمید اللہ جان آفریدی حلف اٹھانے پہنچ گئے۔ سپیکر نے ایوان کی دونوں جانب کی اجازت کے بعد خیبر ایجنسی سے منتخب حمیداللہ آفریدی سے حلف لیا۔حمید اللہ جان اس وقت سینیٹر بھی ہیں اور وہ سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ نو منتخب سپیکر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں اب ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم اور آصف علی زرداری میں وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافاف ختم ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ امین فہیم کو پارلیمانی رہمناء مقرر کیا جائے گا۔ تاہم پارلیمانی روایات کے برعکس قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت کے پارلیمانی لیڈر کو وزیر اعظم نامزد نہیں کیا جائےگا اور وزیر اعظم کسی اور رکن کو نامزد کیا جائے گا جس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ نو منتخب سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ وہ مرحوم قاضی عابد کی صاحبزادی ہیں اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ہیں۔ جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار فیصل کریم کنڈی کا تعلق صوبہ سرحد سے ہے۔ | اسی بارے میں اسمبلی اجلاس، میلے جیسا سماں17 March, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی: اراکین نے حلف اٹھالیا17 March, 2008 | پاکستان سرحد: سپیکر ڈپٹی سپیکر نامزد17 March, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی17 March, 2008 | پاکستان مرکز: وزارتوں کی تقسیم پر اتفاق18 March, 2008 | پاکستان اسلام آباد کا مصروف ترین ’ہاؤس‘18 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||