قومی اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سپیکر اور فیصل کریم کنڈی کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کے حلقہ 225 II بدین سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ کی بی بی یاسمین شاہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائمقام چئر پرسن آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی اہلیہ ہیں اور پیپلز پارٹی سے دیرینہ رفاقت رکھتی ہیں۔ وہ 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور لیاقت میڈیکل کالج سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ وہ اس سے قبل 1997 میں بھی منتخب ہو چکیں ہیں۔ پی پی پی پی نائب سپیکر کے لیے فیصل کریم کندی کی نامزدگی کا اعلان کرنے والی جو این اے 24 ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہوں اس حلقے میں جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمٰن کو شکست دی۔ | اسی بارے میں سرحد: سپیکر ڈپٹی سپیکر نامزد17 March, 2008 | پاکستان سپیکر کا انتخاب: تصاویر20.11.2002 | صفحۂ اول ق لیگ کاسپیکرمنتخب18.11.2002 | صفحۂ اول سپیکر: کاغذات نامزدگی آج18.11.2002 | صفحۂ اول قومی اسمبلی: اجلاس طلب13.11.2002 | صفحۂ اول قاضی پارلیمانی لیڈر نامزد30.10.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||