کشمیر: دو فوجی ہلاک آٹھ زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مشتبہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورسز کے ان فوجی جوانوں پر ضلع راجوڑی کے پہاڑی علاقے میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔ پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ فوجی دستے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک چھوٹے سے پہاڑی گاؤں کے نزدیک گشت کر رہا تھا۔‘ بھارتی سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے تاہم اس سلسے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ کشمیر میں اب تک تشدد کے واقعات میں 40000 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں تاہم گزشتہ برس سے امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ آئندہ ہفتے سے پاکستان اور بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے درمیان بس سروس کا آغاز ہونے والا ہے۔ یہ بس سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||