کشمیری سیاستدان کا قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں نے ایک مقامی سیاستدان کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق طارق احمد ہجم جن کا تعلق پلواما ضلع سے تھا اور وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر تھے۔ عسکریت پسندوں نے انہیں ہفتہ کے روز اغواء کیا تھا۔ ابھی تک کسی گروپ نے بھی اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک اور واقعہ میں بھارتی فوج نے کشمیری گروہ حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ کمانڈر غلام محمد ملک عرف کامران کو کھپواڑہ کے ایک جنگل میں مارا گیا۔ حزب المجاہدین نے ابھی تک بھارتی فوج کے اس دعویٰ کے بارے میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||