BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر بس کے مسافروں پر حملہ
News image
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اس سیاحتی مرکز پر خود کش حملہ ہوا ہے جہاں سے کل مظفر آباد جانے والی بس روانہ ہونی ہے۔

سری نگر سے ہمارے نامہ نگار الطاف حسین نے بتایا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے کیا گیا۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ سات افراد اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

News image
عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں

حملے سے کمپلیکس کی اس عمارت میں آگ لگ گئی جہاں ممکنہ مسافروں کو حفاظتی تحویل میں رکھا گیا تھا۔ نامہ نگار کے مطابق لوگوں کو عمارت کی کھڑکیوں سے کودتے ہوئے دیکھا گیا۔

نئی دلی میں وزیرداخلہ شیو راج پاٹل نے اس حادثے کے بعد ایک ہنگامی مٹینگ طلب کی ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ دلی میں بعض حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ آیا اس بس سروس کو فی الحال ملتوی کردیا جائے یا پھر پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اسے جاری رکھا جائے۔

یاد رہے کہ سری نگر میں پولیس نے عسکریت پسندوں کی جانب سے بس سروس کو ناکام بنانے کے اعلان کے بعد پہلی بس میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور ان کو ایک ایسی رہائش مہیا کی تھی جہاں پر پولیس کا پہرہ لگایا گیا تھا۔

سات اپریل کو چلنے والی بس کے مجوزہ راستے پر کمان پوسٹ سے لیکر سرینگر تک ہر جگہ فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور بسیں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے سائے میں چلیں گی اور ان کے ساتھ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑياں بھی ہوں گی ۔

ویب کاسٹ دیکھئےویب کاسٹ دیکھئے
کشمیری کہانیاں اور پہلی بس کا سفر
کشمیر بس کے مسافروں پر فدائی حملہ ٹورسٹ سنٹر پر حملہ
کشمیر بس کے مسافروں پر حملہ: تصاویر میں
کشمیر بس کے ساتھ ساتھ چلیےبس کے ساتھ ساتھ
مظفرآْباد سے سری نگر تک کلک ایبل گائیڈ
کنٹرول کی لکیر کنٹرول کی لکیر
سرحد پار کرنے کی کوششیں، نایاب تصاویر
سرینگر۔مظفر آباد بس سروسآپ کی رائے
شدت پسندوں کا حملہ اور کشمیر بس
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد