BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 August, 2005, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حریت کو کانگریس کی دعوت
اتحاد کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق
میر واعظ نے کہا ہے کہ انہوں نے دہلی کی مذاکرات کی اس دعوت کو قبول کر لیا ہے
بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں سے بات چیت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ سال مئی میں منموہن سنگھ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کشمیری رہنماؤں سے یہ ان کی پہلی بات چیت ہوگی۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے اعتدال پسند دھڑے سے بات چیت کا یہ دور پانچ ستمبرکو دہلی میں ہو گا۔

اس سے قبل کشمیری علیحدگی پسند رہنما سابق ہندو قوم پرست حکومت سے مذاکرات کے دو دور کر چکے ہیں۔

اے پی ایچ سی کے سخت گیر مؤقف کے حامل رہنماؤں نےان مذاکرات کی مخالفت کی تھی۔

حریت کانفرنس اور کانگریسی حکومت کے درمیان گزشتہ سال اگست میں ہونے والے مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب علیحدگی پسند رہنماؤں نے دہلی کی جانب سے لگائی شرائط پر اعتراضات کیے تھے۔

جون میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چئیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنےدھڑے کی جانب سےمذاکرات کے دوبارہ آغاز کی خواہش دہلی حکومت کو بھجوادی ہیں۔

میر واعظ نے کہا ہے کہ انہوں نے دہلی کی مذاکرات کی اس دعوت کو قبول کر لیا ہے اور وہ بات چیت کے لیے دہلی جائیں گے۔

ان مذاکرات میں متنازعہ نقطہ یہ ہے کہ کشمیری رہنما کشمیر کےمستقبل کے بارے میں ہونے والی بات چیت کوسہ فریقی مذاکرات کی صورت میں چاہتے ہیں۔ جس میں بھارت کے علاوہ پاکستان بھی شریک ہو۔

اس سال جون میں بھارت کے زیرانتظام کشمیر کےاعتدال پسند رہنماؤں نے پاکستان کادورہ کیا تھا اور صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیری رہنماؤں کےاس دورے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ کشمیری رہنماؤ ں نےاس دورہ کو کامیاب قرار دیا تھا۔

بھارت اور پاکستان دونوں کشیمر کواپنا حصہ تسلیم کرتے ہیں اور دونوں ممالک میں اس پر تین جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد