’دراندازی پاک فوج کے علم میں ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایس ڈھلون نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان فوج کو پتہ ہے کہ شدت پسند لائن آف کنٹرول عبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستانی فوج ان کی مدد کر رہی ہے یا نہیں۔ ’میرے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ دراندازوں کی کس قسم کی عملی حمایت کر رہے ہیں، کتنی کر رہے ہیں اور کس حد تک مدد دے رہے ہیں۔ تاہم مجھے پورا یقین ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ دراندازی ہو رہی ہے۔ وہ اس جگہ سے بہت قریب ہیں جہاں سے یہ ہو رہی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’عام آدمی کو یہ پتا ہے کہ تشدد سے کوئی چیز حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کو امن کے فوائد کا بھی علم ہے اور میرے خیال میں وہ زندگی میں تبدیلی چاہتا ہے۔ میرے خیال میں وہ امن حاصل کرنے کی ایک اچھی کوشش کرے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج امن کے عمل کو مضبوط بنانے کی پوری کوشش کرے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||