 |  چھ شدت پسند فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو ئے(فائل فوٹو) |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک سیاستدان اور پولیس کے تین محافظ ہلاک کر دیئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان محمد رمضان میاں ایک میونسپل کمیٹی کے سربراہ تھے۔ انہیں منگل کو مرکزی بازار کے دورے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ بھارتی فوج نے کہا ہے کہ ایک مختلف واقعہ میں چھ شدت پسند فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو ئے۔ فوج نے کہا کہ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نے پونچھ کے قریب لائن آف کنٹرول پار کی تھی۔ |