 |  پاکستانی وزیر داخلہ نے دراندازی کی کوششوں کے الزامات کو مسترد کردیا |
بھارتی فوج کے سربراہ این سی وج کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دراندازی کرنے کی کوششیں کرنے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد اس سال تقریباً دو گنا ہو گئی ہے ۔ جنرل وج نے نامہ نگاروں سے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ حکومت پاکستان کو ان سرگرمیوں کا علم نہ ہو۔ انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کے باوجود اسلام آباد شدت پسندوں کے ان ٹھکانوں کو بند کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کے ان کی افواج نے علیحدگی پسندوں کی کوشوں کو ناکام بنایا دیا ہے ۔ لیکن پاکستانی وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے ان الزامات کو مسترد کردیا بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان علیحدگی پسندوں کو سرحد پار جانے سے روکنے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ |