کشمیر:پانچ بھارتی پولیس والے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے پانچ پولیس والے ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ بارودی سرنگ کا دھماکہ جموں و کشمیر کے ڈوڈا ڈسٹرکٹ میں ہوا اور زخمی ہونے والوں میں شہری پانچ شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقے کے رکن اسمبلی چودھری لال سنگھ جلسۂ عام سے خطاب شروع کرنے ہی والے تھے۔ ہلاک ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی) مشتاق میر اور دیگر چار پولیس والے جلسے کی حفاظتی ڈیوٹی پر تھے۔ ابھی کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن پولیس کا خیال ہے کہ دھماکہ علیحدگی پسندوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور شدت پسندوں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||