BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 June, 2004, 11:52 GMT 16:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وڈیو: کشمیر ویب ملاقات
بچھڑے کشمیریوں کی ویب ملاقات
بچھڑے کشمیریوں کی ویب ملاقات
اکیس، بائیس اور تئیس جون سن دوہزار چار کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی جانب سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار بچھڑے ہوئے کشمیری خاندانوں کے درمیان کرائی جانے والی ویب ملاقات کا وڈیو نیچے موجود ہے۔

کشمیر ویب ملاقات کا پہلا دن

’میرے جذبات ایسے تھے کہ میں سارے پردے توڑ کر اپنے پیاروں کو گلے لگاؤں لیکن میں مجبور تھی اور میں ایسا کر نہیں سکتی تھی۔‘


کشمیر ویب ملاقات کا دوسرا دن

’آپ چٹھیاں ڈال رہے ہیں جو ہمیں نہیں پہنچ رہیں، ہم چٹھیاں ڈال رہے ہیں جو آپ کو نہیں پہنچ رہیں۔ پتہ نہیں یہ بیچ میں کہاں جا رہی ہیں۔‘

کشمیر ویب ملاقات کا تیسرا دن

’السلام علیکم بیٹا، تم اطہر ہو؟
نہیں چاچی میں عمر ہوں، اطہر نہیں آیا‘

لائن آف کنٹرول کے درمیان ٹیلیفون کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ لہذا بی بی سی نے سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان یہ ملاقات سیٹیلائٹ ٹیلیفون کے ذریعے ممکن بنائی۔ تینوں دن یہ وڈیو کانفرنس بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر براہ راست ویب کاسٹ کی گئی۔

آج کی دنیا میں جہاں عوام الناس کے درمیان سیاسی، مذہبی، نسلی اور دیگر وجوہات کی بنا پر گہرا خلاء پایا جاتا ہے، بچھڑے ہوئے کشمیری خاندانوں کی ملاقات اس طرح کے خلاء کو پورا کرنے کے لئے بی بی سی کی انٹریکٹِو کوششوں کا حصہ تھی۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کا صفحہ بی بی سی کی انٹریکٹِو کوششوں کا حصہ ہے۔ ’آپ کی آواز‘ کا صفحہ ہمارے قارئین کے لئے ہے جہاں وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں، بحث و مباحثے شرکت کرسکتے ہیں، کوئی مضمون لکھ سکتے ہیں، یا اپنی تصویری کہانیاں شائع کرسکتے ہیں۔

اسی بارے میں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد