BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تصویر کے ذریعے سہی ملے تو ہیں

کشمیر ویب کاسٹ
کشمیر نے پروگرام کو بہت سراہا ہے
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی طرف سے مظفر آباد اور سری نگر سے براہ راست کشمیر کے منقسم خاندانوں کے درمیان ویب ملاقات کو مجموعی طور پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

جب سے یہ ویب ملاقات شروع ہوئی ہے پورے علاقے میں اسی کے چرچے ہیں اور ہر جگہ یہی موضوع زیر بحث ہے کہ کشمیریوں کے درمیان رابطوں کی کتنی ضرورت ہے۔

اٹھائیس سا لہ راجہ شاہد علی خان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر جو لوگ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے یہاں آئے ہیں وہ اپنے رشتہ داروں سے نہ مل سکنے کی وجہ سے مسلسل ذہنی کوفت کا شکار رہتے ہیں۔ راجہ شاہد کہ خیال میں چونکہ فی الحال کشمیریوں کے درمیان ملاقات کی کوئی صورت موجود نہیں ہے ایسے حالات میں ویب کاسٹ جیسے پروگراموں سے دونوں جانب تبادلہ بہت ضروری ہے۔

اس ویب کاسٹ کے نتیجے میں کئی لوگوں کے خیال میں کشمیر کے بچھڑے ہوئے خاندانوں کا مسلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔ راجہ اظہار خان کا کہنا ہے کہ جب پوری دنیا میں لوگ یہ ملاقات دیکھیں گے تو وہ یہ سمجھ پائیں گے کہ اس مسلے سے لوگ اصل میں کس طرح متاثر ہورہے ہیں۔

’چھپن برس بعد تصویروں کے ذریعے ہی صحیح کشمیری آپس میں مل تو رہے ہیں اور پوری دنیا اس کو دیکھ کر اس مسئلے کی طرف توجہ دے گی کیونکہ یہ انسانی حقوق کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔‘

مظفر آباد میں رہنے والے لیاقت حسین ایک اور پہلو کی طرف توجہ دلاتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ملاقاتوں سے خود کشمیریوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا اور وہ مل کر اپنے فیصلے کر سکیں گے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر اس ویب کاسٹ کے بعد کشمیری حلقوں میں یہ بحث بھی ہورہی ہے کہ اس طرح کے پروگرام وسیع سطح پر ہونے چاہیئں۔ خواجہ غلام رسول کہتے ہیں، ’یہ صرف چھ خاندانوں کا ہی مسئلہ نہیں ہزاروں خاندان بچھڑے ہیں اور کئی یہ اسطاعت بھی نہیں رکھتے کہ وہ سفر کر سکیں لہٰذا ایسا کام بڑے پیمانے پر کیا جانا چاہئے‘۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر کشمیر ویب ملاقات نے جہاں چھ خاندانوں کو ان کے پیاروں کو دیکھنے اور ان سے بات کرنے کا موقع دیا ہے وہیں کشمیر کے بچھڑے ہوئے خاندانوں کے مسئلے پر ایک عوامی بحث کو بھی جنم دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد