یورپی یونین کا وفد کشمیر میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین کے چھ ارکان کا ایک وفد مطالعاتی دورے پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر پہنچ گیا ہے۔ وفد کی سربراہی یورپی پارلیمان کے رکن جان کشناہن کر رہے ہیں۔ یہ وفد وزیرِ اعلٰی مفتی محمد سعید کے علاوہ کئی علیحدگی پسند رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا۔ خیال ہے کہ یہ وفد کشمیر کو تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن کا دورہ بھی کرے گا۔ اعلٰی سطح کا یہ وفد ایک ایسے وقت دورے پر آیا ہے جب چند ہی روز پہلے بھارت میں یورپی کمیشن کے مندوب فرانسسکو کیمارا نے یہ متنازعہ بیان جاری کیا تھا کہ کشمیر اسی طرح بھارت کا حصہ ہے جس طرح کوئی اور بھارتی علاقہ۔ اس بیان پر کشمیر میں آزادی کے لئے بر سرِ پیکار تنظیموں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||