 |  وادی کشمیر |
بھارت کی وزارت دفاع کے افسران کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پانچ افراد کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے دو افراد کو جمعہ کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب بھارتی فوجیوں نے دراندازوں کے ایک گروہ کو ماچل سیکٹر میں روکا۔ دوسرے تین ہفتے کو اس وقت ہلاک ہوئے جب بھارتی فوج نے پہلے سے ہلاک شدہ افراد کی لاشیں اٹھانا چاہیں۔ ان کارروائیوں میں بھارتی فوج کو کوئی نقصان اٹھانا نہیں پڑا۔ بھارت ایک عرصہ سے پاکستان پر الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ انتہا پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ |