بھارتی لڑاکاطیاروں کاملبہ مِل گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ اسے کشمیر میں اپنے لاپتہ ہو جانے والے دو لڑاکا طیاروں کا ملبہ مِل گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے دونوں لڑاکا طیارے جمعہ کے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران غائب ہو گئے تھے۔ فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ امدادی ٹیموں کو سونمرگ کے علاقے سے ایک پائلٹ کی لاش اور جہازوں کا ملبہ ملا ہے۔ تاہم ابھی دوسرے پائلٹ کا کوئی نشان نہیں مِلا۔ دریں اثنا بھارتی فضائیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||