حزب کے رہنما جھڑپ میں ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے کہا ہے کہ حزب ا لمجاہدین کے اعلٰی رہنما شکیل احمد بھٹ کو، جو شکیل انصاری کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ہلاک کر دیا گیا ہے۔ شکیل احمد بھٹ حزب المجاہدین کے دوسرے بڑے رہنماء ہیں جن کو پچھلے ایک ہفتے میں بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے ہلاک کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ شکیل احمد بھٹ کو منگل کے روز سرینگر کے مضافات میں پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک کیا گیا- شکیل بھٹ حزب المجاہدین کے جموں ڈویژن کے کمانڈر تھے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز سری نگر میں حزب المجاہدین کے سینئر رہنما غازی شہاب الدین کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔ لیکن حزب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غازی شہاب الدین کو شمالی کشمیر سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں زیر حراست ہلاک کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کئی رہنما ہندوستان کے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی کے ساتھ امن مذاکرات کر رہے ہیں۔ جمعے کے روز سری نگر اور کئی دیگر شہروں میں دکانیں اور بازار شہاب الدین کی ہلاکت پر احتجاجًا بند رہے۔ پولیس کے مطابق شکیل بھٹ بھارتی فوج اور سیاستدانوں پر کئی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||