BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 August, 2006, 06:26 GMT 11:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندو عسکریت پسند ہلاک
کلدیپ شرما سب سے پرانے ہندو عسکریت پسندوں میں سے تھے
کلدیپ شرما سب سے پرانے ہندو عسکریت پسندوں میں سے تھے
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے دو عسکریت پسندوں میں ایک ہندو تھا۔

جمعرات کی علی الصبح ہونےوالی اس کارروائی کے بارے میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کلہند کے قریب پہاڑی جنگل میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کی اطلاعات کے بعد فوج نے علاقہ کا محاصرہ کیا۔ ٹھکانے کے گرد گھیرا تنگ ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو ذرائع کے مطابق دوگھنٹوں سے زیادہ دیر جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔ ایک کا نام کلدیپ شرما عرف کامران ہے جبکہ دوسرے کا خالد کشمیری اور دونوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلدیپ شرما سب سے پرانے ہندو عسکریت پسندوں میں سے تھے جو کہ انیس سو اٹھانوے سے کئی حملوں میں ملوث تھے جن میں سیکورٹی فورسز کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

کلہند ضلع ڈوڈا کا وہی علاقہ ہے جہاں اس سال یکم مئی کو اٹھارہ ہندو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا جس کے بارے میں سکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ یہ لشکر طیبہ نے کیا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک کارروائی میں ایک ہندو عسکریت پسند مارا گیا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس کا نام اتم سنگھ تھا اور اس کا تعلق بھی ضلع ڈوڈا کے ہی ایک گاؤں بسران سے تھا۔ وہ حزب المجاہدین کے ’سیکشن کمانڈر‘ تھے۔

ہندو عسکریت پسندوں کی ایک مسلمان گروپ میں شمولیت کے بارے میں اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ ایسا ’یا تو پیسے کی خاطر کرتے ہیں یا بندوق کی طاقت کے دکھاوے کے لیئے۔‘ حکام کے مطابق ان اطلاعات کو تقویت اس وقت ملتی ہے ’جب کوئی ہندوں عسکریت پسند پکڑا یا مارا جاتا ہے۔‘

گزشتہ سال پولیس نے کہا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ایک درجن سے زائد پسند عسکریت پسندوں نے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر: چھ شدت پسند ہلاک
14 December, 2005 | انڈیا
جھڑپ میں 9 شدت پسند ہلاک
01 September, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد