شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زيرِانتظام کشمیر میں فوج نے کنٹرول لائن کے نزدیک پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ بدھ کی صبح سرینگر سے 120 کلومیٹر دور واقع ماچھل علاقے میں ہوئی اور اس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق یہ شدت پسند پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان سے خود کو فوج کے حوالے کرنے کو کہا گیا تو ان لوگوں نے گولیاں چلانی شروع کر دیں اور فوج کی جانب سے جوابی کاروائی میں وہ لوگ مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید شدت پسندوں کی موجودگی کے اندیشے کے پیش نظر فوج نے پورے علاقے میں تلاشی کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس دوران ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر نافذ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجسنی پی ٹی آئی کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہندوستانی فوج نےکنٹرول لائن کے کسی بھی خطے میں جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔‘ فوج کی طرف سے یہ بیان ان خبروں کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ منگل کے روز ہندوستانی فوج نے پونچھ ضلع میں پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقوں میں گولیاں چلائیں جس سے دو مزدور زخمی ہوگئے تھے۔ سن انیس سو ترانوے میں دونون ملکوں نے تقریبا آٹھ سو کلومٹیر لمبی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا نفاذ کیا تھا اورگزشتہ تین برسوں سے یہ جنگ بندی موثر طریقے سے جاری ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: تین شدت پسند ہلاک08 August, 2006 | انڈیا کشمیر: بچوں کا کھیل اور خدشات 14 August, 2006 | انڈیا کشمیر: چار سال کاروبار بند مگر معیشت مضبوط14 August, 2006 | انڈیا جموں: حج کوٹہ میں کمی پرتشویش08 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||