کشمیر: تین شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں پولیس کے مطابق تازہ تشدد کے واقعات میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے یہ تینوں شدت پسند پندرہ اگست کے روز یوم آزادی کے موقع پر کشمیر میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق انتہا پسند گروپ ’جیش محمد‘ سے ہے۔ پولیس افسران کے مطابق یہ ہلاکتیں جموں میں دو کارروائیوں کے دوارن چھڑپوں میں ہوئیں ہیں۔ پولیس نے ان ہلاکتوں کو سیکورٹی فورسز کے لۓ ایک بڑی کامیابی بتایا ہے۔ جموں کے انسپکٹر جنرل ایس پی وید کا کہنا تھا کہ ’مرنے والے شدت پسندوں میں حسن نامی شخص جیش محمد کے رہنما مولانا مسعوداظہر کا قریبی ساتھی تھا۔‘ مسعود اظہر کو جموں کی جیل سے انیس سو اکانوے میں اس وقت رہا کیا گیا تھا جب بعض لوگ ہندوستان کے ایک مسافر بھرے طیارے کو اغوا کرکے قندھار لے گئے تھے اورطیارے کو آزاد کرنے کے لیئے مولانا مسعوداظہر کی رہائی کی شرط رکھی تھی۔ | اسی بارے میں انڈین کشمیر: دو شدت پسند ہلاک02 August, 2006 | انڈیا دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک14 July, 2006 | انڈیا سرینگر:صدر دورے کے خلاف ہڑتال28 July, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک02 July, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک 16 May, 2006 | انڈیا گول میز کانفرنس: کشمیر میں ہڑتال25 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||