BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 July, 2006, 07:57 GMT 12:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرینگر:صدر دورے کے خلاف ہڑتال

عبدالکلام
صدر اے پی جےعبدالکلام کے سری نگر دورے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں (فائل فوٹو)۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں کی اپیل پر ہندوستان کے صدر اے پی جے عبدالکلام کے کشمیر دورے پر عام ہڑتال کی گئی ہے۔

ہڑتال کے سبب عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، دکانیں بند رہیں جبکہ ٹریفک پر بھی اثر پڑا۔ اس ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس کے سخت گیرگروپ کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کی طرف سے کی گئی ہے۔

صدر اے پی جے عبدالکلام دو دن کے لیۓ کشمیر کے دورے پر ہیں۔ وہ جمعہ کے روز لداخ پہنچے جہاں انہوں نے گوتم بدھ کی 2،550ویں سالگرہ کی تقریب کا افتتاح کیا۔

صدر اے پی جےعبدالکلام کے سرینگر دورے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ سری نگر میں وہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر عبدالکلام کے اس دورے کے موقع پر ہڑتال کے بارے میں علی شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ ’چونکہ صدر جمہوریہ ملک کی فوج کے سپریم کمانڈر ہیں اسلیۓ فوج نے کشمیر میں حقوق انسانی کی جو بھی خلاف ورزیاں کی ہیں اس کی ذمہ داری انہیں بھی لینی چاہیۓ۔‘

حزب المجاہدین اور دختران ملت جیسے علیحدگی پسند گروپوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

صدر اے پی جے عبدالکلام سرینگر میں ہائی کورٹ کی پچہترویں سالگرہ کے سلسلے میں گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح بھی کریں گے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران وادی میں ہندوستان کی اہم ترین شخصیات کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل چوبیس اور پچیس مئی کو گول میز کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی یہاں آئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد