عبدالکلام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے صدر اے پی جے عبدالکلام بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دورے کے دوسرے دن زلزلے سے متاثرہ علاقے اڑی گئے۔ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں جموں و کشمیر میں تقریباً چودہ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔ بھارتی صدر کے ہمراہ جموں و کمشیر کے گورنر ایس کے سنہا اور وزیرِ اعلیٰ غلام نبی آزاد تھے۔ انہوں نے شہر کے دو بڑے سکولوں اور سب سے زیادہ متاثر گاؤں اڑوسا کا دورہ کیا۔ انہوں نے طالب علموں کے ساتھ وقت گزارا اور زلزلے کے تناظر میں وہاں کے لوگوں کی ہمت اور بہادری کی داد دی۔ صدر عبدالکلام زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف پہنچانے پر فوج، فضائی اور شہری انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ اس سے قبل عبدالکلام اپنے خصوصی طیارے سے سرینگر پہنچے تھے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فورا ہی ٹنگڈھر کے سرحدی علاقے کے طرف روانہ ہوگئے تھے۔ سرینگر میں جموں کشمیر کے وزیر اعلٰی غلام نبی آزاد ، ان کی کابینہ کے ارکان اور ریاست کے گورنر ایس کے سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا اور امدادی کاموں کی تفصیل بتائی۔ اے پی جے عبدالکلام کا دورہ کشمیر اس ماہ کی دس اورگیار تاریخ کو طے تھا لیکن سابق صدر کے آر نارائنن کے انتقال کے سبب انہیں پروگرام ملتوی کرنا پڑا تھا۔ صدر عبد الکلام فلاحی کاموں کے لیےاکثر مختلف جگہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں لیکن جموں کشمیر کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ |
اسی بارے میں عبد الکلام کشمیر کے دورے پر 26 November, 2005 | انڈیا پہلاگروپ ایل او سی کے پار19 November, 2005 | انڈیا کچھ کشمیری کنٹرول لائن کے پار17 November, 2005 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||