عبد الکلام کشمیر کے دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے صدر اے پی جے عبدالکلام بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے جاری امدادی کاموں اور آبـاد کاری کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں۔صدر کشمیر میں فوج سے خطاب بھی کریں گے۔ عبدالکلام اپنے خصوصی طیارے سے سرینگر پہنچے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فورا ہی ٹنگڈھر کے سرحدی علاقے کے طرف روانہ ہوگئے۔ یہ علاقہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین کے مطابق صدر جمہوریہ زلزلہ زدگان سے بات چیت کریں گے اور آباد کاری کے کاموں کا معائنہ بھی کریں گے۔ سرینگر میں جموں کشمیر کے وزیر اعلٰی غلام نبی آزاد ، ان کی کابینہ کے ارکان اور ریاست کے گورنر ایس کے سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا اور امدادی کاموں کی تفصیل بتائی۔ پروگرام کے مطابق سرینگر میں رات قیام کے بعد صدر اتوار کے روز اوڑی میں ایل اوسی کے پاس کے علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں زلزلے سے سب سے زیادہ مکان تباہ ہوۓ تھے۔ وہ ایک یتیم خانے کا دورہ بھی کریں گے۔ دلی واپسی سے قبل عبدالکلام ایک فوجی ہسپتال کا دورہ کریں گے اور فوجیوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اے پی جے عبدالکلام کا دورہ کشمیر اس ماہ کی دس اورگیار تاریخ کو طے تھا لیکن سابق صدر کے آر نارائنن کے انتقال کے سبب انہیں پروگرام ملتوی کرنا پڑا تھا۔ صدر عبد الکلام فلاحی کاموں کے لیےاکثر مختلف جگہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں لیکن جموں کشمیر کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||