BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 June, 2006, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وولر جھیل حادثہ، کشمیرمیں ہڑتال

ہڑتال
وادی میں کاروبارِ زندگی معطل ہے
انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سوپور قصبے میں واقع وولر جھیل میں بحریہ کی ایک کشتی کے حادثے میں بچوں کی ہلاکت کے خلاف آج وادی میں احتجاجاً عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے وادی میں بازار بند ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس ہڑتال کی اپیل کشمیر کے علیحدگی پسند گروہوں کی طرف سے کی گئي تھی۔

منگل کو ہنڈوارہ شہر کے ایک سکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء مشہور وولر جھیل پر پکنک منانے گئے تھے۔ یہ لوگ وہاں موجود بحریہ کی ایک کشتی پر سوار تھے اور اس کشتی کے غرق ہو جانے سے با‎ئیس بچوں اور ایک استاد کی موت ہوگئی تھی۔

انڈیا کی وزارتِ دفاع نے اس معاملے کی تفتیش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے بھی اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بچوں کی ہلاکت کے بعد لواحقین اور عوام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور انہوں نے بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔ اس احتجاج میں پانچ سو سے زيادہ افراد شامل تھے۔ مظاہرین فوج کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ان کا الزام تھا کہ کشتی ڈوبنے کا حادثہ موٹر بوٹ کے ڈرا‏ئیور کی لاپرواہی سے ہوا ہے۔

فوجی اہلکاروں کے مطابق مشتعل ہجوم فوج کے کیمپ کو مسمار کرنے پر اتر آیا تھا اور انہیں منتشر کرنےکے لیئے پہلے آنسو گیس پھینکی گئی اور بعد میں گولی چلانی پڑی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد