کشمیر میں پانچ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں کے ایک حملے میں کم سے کم چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ’حملہ آور‘ ہلاک ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں سترہ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک لڑکی سمیت دو شہری اس وقت ہلاک ہوئے جب شدت پسندوں نے ڈل جھیل کے قریب پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر دیا۔ ایک شہری اس وقت ہلاک ہوا جب پولیس نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی۔ دوسرا حملہ نیم فوجی دستوں کو لے جانے والے ایک ٹرک پر ہوا جس میں پر دستی بم پھینکے گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں ایک عورت سمیت دو شہری ہلاک اور دو فوجیوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں اس کے علاوہ بھی دستی بموں سے حملے کیے گئے جن میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ سب حملے ایک گھنٹے کے دوران ہوئے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ سترہ سال میں علیحدگی پسند مزاحمت کے دوران ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر: فوجی قافلے پر حملہ، دو ہلاک26 March, 2006 | انڈیا چار بھارتی فوجی ہلاک، 13 زخمی27 March, 2006 | انڈیا سرینگر-مظفر آباد: مشکلوں کی بس07 April, 2006 | انڈیا سرینگر: تائیوانی سیاح کی لاش برآمد08 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||