چار بھارتی فوجی ہلاک، 13 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں ایک سڑک حادثے میں چار بھارتی فوجی ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوے ہیں- علاقے سے ملنے والی اطلاعاعت کے مطابق یہ حادثہ جموں کے ضلع پونچھ کے قریب پیش آیا جب ایک فوجی گاڑی سڑک کے کھسکنے سے ایک کھائی میں جاگری- ایک پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ پونچھ سے کچھ دوری پرتھانہ منڈی علاقے میں فوجی جوان ایک گاڑی میں اپنے ساتھیوں کو لینے جا رہے تھے جب وہ حارثے کا شکار ہوئے- ایس ایچ او منڈی نےبتابا کہ ’جب یہ گاڑی منڈی سے کچھ ہی دوری پر پہنچی تو کئی دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے سڑک کھسک گیی اور گاڑی 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری-‘ فوج کے ترجمان کرنل بڈولہ کے مطابق اس حادثہ میں چار فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ دوسرے زخمی ہوئے ہیں- حادثے کے شکار فوجیوں کو پاس کے ایک ہسپتال میں منتقل کر لیا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے- انہوں نے بتایا: ’زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے اور ان کو جموں کے فوجی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔‘ | اسی بارے میں کشمیر: 4 نوجوانوں سمیت 10 ہلاک22 February, 2006 | انڈیا کشمیر: فوجی قافلے پر حملہ، دو ہلاک26 March, 2006 | انڈیا خودمختاری آئین کے اندر ہی: منموہن 25 February, 2006 | انڈیا دراندازی میں کمی ہوئی ہے: بھارت21 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||