کشمیر: فوجی قافلے پر حملہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زيرِانتظام کشمیر میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی جوان سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب ان کا قافلہ جموں۔سرینگر ہائی وے سےگزر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک فوج کا جوان تھا جبکہ دوسرے کی شناخت ابھی نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کم از کم دو افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خطے میں سرگرم شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اپنے آپ کو لشکر کا ترجمان بتانے والے ایک شخص نے ہلاک ہونے والے جوانوں کی تعداد آٹھ ہونے کا دعوٰی کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کا جو سلسلہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے جاری ہے اسے ان کا گروہ قبول نہيں کرتا اور اس مسئلے کے حل کے لیئے وہ خطے میں اپنی مسلح جدو جہد جاری رکھیں گے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو روز قبل ہی امرتسر اور ننکانہ صاحب کے درمیان بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے شدت پسندی اور سخت گیریت سے نمٹنے کے لیے پاکستانی صدر پرویز مشرف کے مؤقف کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے عملی حل کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان نے بھی انڈیا کی اس تجويز کا خیر مقدم کیا تھا لیکن وادی کی سرکردہ شدت پسند تنظيموں کی طرف سے کوئی ردِّ عمل سامنے نہيں آیا تھا۔ | اسی بارے میں ’منموہن کے بیان کی قدر کرتے ہیں‘25 March, 2006 | پاکستان منموہن کی امن معاہدے کی تجویز24 March, 2006 | پاکستان کشمیر میں فوج کی بھرتی07 March, 2006 | انڈیا کشمیر: 4 نوجوانوں سمیت 10 ہلاک22 February, 2006 | انڈیا دراندازی میں کمی ہوئی ہے: بھارت21 February, 2006 | انڈیا ’مذاکرات کیلیےمناسب وقت نہیں‘20 February, 2006 | انڈیا کشمیر: میجرسمیت نوافراد ہلاک 28 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||